مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں معمر قذافی کی عبرتناک ہلاکت کے تین دن بعد لیبیا کی عبوری حکومت نے سرکاری طور پر آزادی کا اعلان کر دیاہے۔لیبیا کی آزادی کی تقریب کا انعقاد بنغازی سمیت لیبیا کے تمام شہروں میں ہوا۔ اس موقع پر عبوری کونسل کے رہنماؤں نے انقلابی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لیبیا ایک مسلمان ملک ہے اور اس میں اسلامی شرعی نظام نافظ کیا جائے گا۔ لیبیا کی آزادی کے بعد تقریبات کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے ۔
مہر نیوز- 24 اکتوبر 2011ء:لیبیا میں معمر قذافی کی عبرتناک ہلاکت کے تین دن بعد لیبیا کی عبوری حکومت نے سرکاری طور پر آزادی کا اعلان کر دیاہے۔
News ID 1441575
آپ کا تبصرہ